پی ایس ایل 11: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے
پی ایس ایل ایڈیشن 11 کا دوسرا میچ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل ایڈیشن 11 کے دوسرے میچ میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدِمقابل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مسابقتی کمیشن نے شوگر ملز کا کارٹل پکڑ لیا
میچ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرک اور کار تصادم میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جان بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
تاریخی ریکارڈ
واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پی ایس ایل میں 20 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں 13 میچز کوئٹہ نے جیتے جبکہ 7 میچز میں کراچی نے کوئٹہ کو شکست سے دوچار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے باوجود ایران پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر ابھرا، غیر معمولی سٹریٹجک فوائد حاصل کیے، توانائی کی عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا: امریکی تجزیہ کار
گزشتہ میچ کا خلاصہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپین لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دی تھی۔
شائقین کی غیر موجودگی
یاد رہے پی ایس ایل 11 کے تمام میچز بغیر شائقین کے لاہور اور کراچی کے وینیوز پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔








