امریکی ڈالر کے نوٹوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شامل کرنے کا اعلان
ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخ ساز شمولیت
واشگنٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے حاضر سروس امریکی صدر ہوں گے جن کے دستخط امریکی کرنسی نوٹوں پر شامل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شہری کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا
نئے کرنسی نوٹ اور دستخط
محکمہ خزانہ کے مطابق نئے ڈالر نوٹوں پر ٹرمپ کے دستخط وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے دستخط کے ساتھ ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھوٹے بیٹے سے خواہش کا اظہار کر بیٹھا کہ اگر انڈیا کا ویزہ لگ جائے تو جیتے جی ایک بار اپنی جنم بھومی دیکھ آؤں، سر پٹ دوڑا آیا اور کہا مبارک ہو ویزہ لگ گیا۔
نوٹوں کے اجرا کا شیڈول
حکام کے مطابق پہلے 100 ڈالر کے نوٹ جن پر ٹرمپ اور بیسنٹ کے دستخط ہوں گے، جون میں چھاپے جائیں گے جبکہ بعد میں دیگر نوٹ بھی اسی طرز پر جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مچھیرے نے شارک کا پیٹ پھاڑ کر ایک خاتون کی لاش دریافت کی
دستخط کی روایات میں تبدیلی
روایتی طور پر امریکی کرنسی پر صرف وزیر خزانہ اور امریکی خزانچی کے دستخط ہوتے ہیں۔ اس وقت چھپنے والے نوٹوں پر سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی وزیر خزانہ جینیٹ یلن اور خزانچی ملیربا کے دستخط موجود ہیں۔
یہ روایت 1861 سے جاری ہے کہ امریکی خزانچی کے دستخط کرنسی نوٹوں پر شامل ہوتے ہیں، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد اس روایت میں تبدیلی آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، عوام میں پذیرائی مل رہی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لندن میں میڈیا سے گفتگو
250 ویں سالگرہ کا موقع
امریکہ اس سال اس تاریخی اعلان کی 250 ویں سالگرہ منا رہا ہے جب 13 امریکی کالونیوں نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔
تنقید کا سامنا
دوسری جانب گیون نیوسم (گورنر کیلیفورنیا) نے اس اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکی عوام کو معلوم ہوگا کہ مہنگائی، پٹرول، کرایہ اور صحت کی بڑھتی لاگت کا ذمہ دار کون ہے۔








