بانی پی ٹی آئی کی حق دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے والا بنچ تبدیل
بینچ کی تبدیلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کیس میں بانی پی ٹی آئی کی حق دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے والا بنچ تبدیل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے پر ممکنہ طور پر نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ بڑا دعویٰ
نیا تین رکنی بنچ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کیلئے نیا تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا جس میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 31 مارچ کو سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور رہنما کی حفاظتی ضمانت منظور
بینچ میں شامل ججز
تین رکنی بینچ میں جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ میں شامل ہونگے جبکہ جسٹس عائشہ ملک کی جگہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان
پچھلے بنچ کی حیثیت
واضح رہے اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا تھا۔
نظرثانی اپیل کی تفصیلات
بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ میں حق دفاع ختم کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سابق جج منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
یاد رہے بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر رکھی ہے۔








