راولپنڈی: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور
دلہن کی ضمانت منظور
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے علاقے گوہڑہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جس دن انصاف ہوگا عمران خان آدھے گھنٹے میں جیل سے باہر ہوں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
عدالتی کارروائی
روزنامہ جنگ کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ گوجر خان آفتاب احمد نے دلہن کی ضمانت منظور کی، عدالت نے ملزمہ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر سیس کا نفاذ، پنجاب میں چینی مہنگی ہونے کا امکان
گرفتاری کی تفصیلات
دلہن کو گرفتاری کے بعد گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے میزائلوں سے لیس بھارتی رافیل طیاروں کو کیسے واپس بھگایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
فائرنگ کا واقعہ
پولیس کے مطابق گرفتار لڑکی کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی ہے، شادی کے بعد فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر قانونی کارروائی کی گئی۔
فرار ہونے والا شوہر
پولیس کے مطابق جب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو لڑکی کا شوہر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے پنجاب آرمز ترمیمی آرڈیننس 2015ء کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔








