وزیراعظم شہباز شریف رات 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف کا اہم خطاب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف رات 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب رات 9 بجے سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویو نے اپنا Y29 لانچ کردیا
کفایت شعاری اور توانائی کے بحران
امکان ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ملک میں توانائی کے ممکنہ بحران اور کفایت شعاری کیلیے اٹھائے گئے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی
اس کے علاوہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل یا اسے برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی اعلان کریں گے。








