وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مغربی ایشیاء کی صورتحال پر چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
نائب وزیراعظم کی چین کے وزیر خارجہ سے گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہوں نے آج مغربی ایشیاء کی صورتحال پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایک تیر سے دو شکار، بلاول غیر پارلیمانی قوتوں کو بھی آن بورڈ لینے کے خواہاں لیکن آئینی ترمیم کا بنیادی مقصد کیا ہے؟ حامد میر کھل کر بول پڑے
مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی ضرورت
It was a pleasure to speak today with my friend, His Excellency Wang Yi, Member of the Political Bureau of the CPC Central Committee and Foreign Minister of the People’s Republic of China, on the evolving situation in the West Asia.
We reaffirmed the need to restore peace and…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 27, 2026
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جنگ بندی، امن مذاکرات کی بحالی، غیر جنگجو افراد (شہریوں) کے تحفظ، بحری گزرگاہوں کی سلامتی اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی مکمل پاسداری کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قلعہ عبداللہ سے گزشتہ رات اغواء کیے گئے 2 افراد کی لاشیں مل گئیں
چینی وزیر خارجہ کی حمایت
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ تمام تنازعات کا حل بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔








