سعودی ایئر بیس پر میزائل حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
سعودی عرب کی ایئر بیس پر میزائل حملہ
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی ایئر بیس پر کیئے گئے میزائل حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتار 8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور
حملے کی شدت
بی بی سی نے امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے حوالے سے کہا ہے کہ کم از کم دو فوجی بہت شدید زخمی ہیں اور یہ حملہ اُس وقت ہوا جب یہ فوجی سعودی ایئر بیس میں ایک عمارت کے اندر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وہاڑی، پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، 9 افراد گرفتار
حملے کی تفصیلات
ذرائع نے نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ یہ حملہ ایک میزائل اور کئی ڈرونز کے ذریعے کیا گیا، جس میں کئی فضائی ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پینٹاگون کا موقف
پینٹاگون اور امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے میڈیا اداروں کی درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔








