ایران سے جنگ کا ذمہ دار کون؟۔۔۔ نیتن یاہو اور ’’موساد‘‘ کے سربراہ میں شدید اختلافات کا دعویٰ
ایران جنگ کے حوالے سے اختلافات
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ میں شدید اختلافات کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں امریکی قیدی سے ملاقات
موساد کے سربراہ کی غیرموجودگی
ایرانی میڈیا نے رپورٹ میں نیتن یاہو اور موساد سربراہ میں شدید اختلافات کا دعویٰ کیا اور کہا کہ خفیہ ایجنسی کے چیف ایک ہفتے سے اہم میٹنگز میں شریک نہیں ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے، پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، اسد عمر
معلومات کی غلطی کا الزام
’’جنگ‘‘ کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موساد سربراہ پر ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط معلومات دینے کا الزام ہے۔
ذمہ داری کا تنازع
اسرائیلی وزیراعظم ایران جنگ کی ذمے داری موساد سربراہ پر ڈال رہے ہیں جبکہ موساد کا مؤقف ہے کہ جنگ کے ذمے دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔








