کوئٹہ میں دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
فائرنگ اور بم حملہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سریاب روڈ پر پولیس چوکی پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ مسلح افراد نے نجی گاڑی کو آگ لگادی، فورسز کی جوابی فائرنگ کے بعد مسلح دہشت گرد فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق کیس، 3مارچ تک وفاقی حکومت سے جواب طلب
زخمیوں کی حالت
پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد گل کے نام سے ہوئی۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی
قبل ازیں بلوچستان کے ضلع سوراب میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایک پل کے نیچے نصب کیے گئے 8 بم برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ یہ بم مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران نصب کیے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔








