سیالکوٹ کی بارات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
شادی کی تقریب میں آسٹریلین ڈالرز کی بارش
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مراکیوال کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جب بارات میں آسٹریلین ڈالرز اور پاکستانی کرنسی کی بارش کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی اخبار ‘نیو یارک ٹائمز’، کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صلاحیتوں کا اعتراف
دولہا کے بھائیوں کا منفرد انداز
تفصیلات کے مطابق ظہور الٰہی اعوان کے بیٹے قمر عباس کی بارات جب گوندل کے ایک مقامی میرج ہال پہنچی تو دولہا کے آسٹریلیا پلٹ بھائیوں نے نوٹوں سے بھرے تھیلے کھول دیے اور مہمانوں پر دل کھول کر کرنسی نچھاور کرنا شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: رافیل کی بیوہ
نوٹوں کی بارش کا منظر
عینی شاہدین کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل آسٹریلین ڈالرز اور پاکستانی نوٹ فضا میں بکھیرے جاتے رہے جسے سمیٹنے کے لیے سینکڑوں افراد موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی
دور دور سے لوگ آئے
کئی لوگ تو دور دراز علاقوں سے صبح سویرے ہی میرج ہال کے باہر جمع ہو گئے تھے اور بارات کا انتظار کر رہے تھے تاکہ اس انعامی بارش میں حصہ لے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، نمیبیا کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گرج گئی، صائم 14 رنز بناکر آؤٹ
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز
واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں لوگوں کو نوٹ سمیٹنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
نچھاور کی گئی رقم
ذرائع کے مطابق نچھاور کی جانے والی رقم لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ اس منفرد بارات نے نہ صرف علاقے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔








