ایران کے خلاف جنگ، اسپین نے امریکی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کردی
اسپین کی فضائی حدود کی بندش
میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپین نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مودی سرکار پھر بے نقاب، مسلم دشمنی مہم پر ہندو بھی چیخ اٹھے، ویڈیو میں سچ سامنے آ گیا
وزیر دفاع کا بیان
عالمی میڈیا کے مطابق اسپین کی وزیرِ دفاع مارگریٹا روبلس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فضائی حدود کی بندش کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات شروع ہی سے امریکی فوج اور افواج پر بالکل واضح کر دی گئی تھی اس لیے امریکی طیاروں کو نہ تو یہاں اڈوں کے استعمال کی اجازت ہے اور نہ ہی ایران میں جنگ سے متعلق کسی بھی کارروائی کے لیے ہماری فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میرا خیال ہے پاکستان بہت ہی شاندار کام کر رہا ہے، افغانستان سے جنگ کے سوال پر ٹرمپ کا جواب
جنگ کی قانونی حیثیت
وزیر دفاع نے ایران کے خلاف جنگ کو انتہائی غیر قانونی اور انتہائی ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسپین کے مؤقف سے سب واقف ہیں۔
اسپین کے پہلے کے بیانات
خیال رہے کہ اسپین اس ماہ کے آغاز میں پہلے ہی یہ کہہ چکا تھا کہ امریکا اس جنگ میں مشترکہ طور پر چلائے جانے والے فوجی اڈوں کو استعمال نہیں کرسکتا، جسے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ’’ناقابلِ جواز‘‘ اور ’’خطرناک‘‘ قرار دیا تھا۔








