ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی
ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی
ایمہرسٹ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کیخلاف جنگی اقدامات پر عوامی حمایت میں کمی ہوگئی، مقبولیت کم ہوکر 33 فیصد رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ارشَد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ایک اور تاریخ رقم کر دی
نئے سروے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق University of Massachusetts Amherst کے نئے سروے کے مطابق صرف 33 فیصد افراد نے ٹرمپ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ 62 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جینفر لوپیز نے محبت سے ’’ریٹائرمنٹ‘‘ کا اعلان کردیا، پانچویں شادی کی پیشکش ٹھکرادی
ایران کے خلاف پالیساں
سروے میں 29 فیصد افراد نے ایران کیخلاف کارروائیوں میں ٹرمپ کی پالیسی کی حمایت کی جبکہ 63 فیصد نے اسے مسترد کر دیا۔ مہنگائی، روزگار، امیگریشن اور ٹیرف پالیسیوں پر بھی عوام نے بڑی تعداد میں عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
مہنگائی اور عوامی رائے
سروے میں مہنگائی کے معاملے پر 71 فیصد افراد نے کارکردگی کو ناقص قراردیا۔ 2024 ءمیں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے 17 فیصد افراد اب اپنے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔








