پنجاب میں تمام کالجز اور یونیورسٹیز ہفتے میں چار روز کام کریں گی: وزیر تعلیم
پنجاب میں کالجز اور یونیورسٹیز کے اوقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں تمام کالجز اور یونیورسٹیز ہفتے میں چار روز کام کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے ٹیرف میں عارضی نرمی کے اعلان پر امریکی سٹاک مارکیٹس میں زبردست اضافہ
فزیکل اور آن لائن کلاسز کا اعلان
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پیر سے جمعرات تک کالجز اور یونیورسٹیز میں فزیکل کلاسز ہوں گی، جمعہ کے روز کالجز اور جامعات آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔
جمعہ سے اتوار تک کلاسز کی نوعیت
جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہوگی، فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز پر ہوگا۔








