اہلیہ کو منانے آئے شخص کی باغ سے لاش برآمد
لاش کی دریافت
خانیوال( حیدر شیر سے) کبیروالہ میں تھانہ نواں شہر کی حدود سے ایک شخص کی لاش باغ سے ملی ہے، متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کے بیانات پرعظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آ گیا
لاش کی شناخت
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نعش کی شناخت دلاور حسین کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی ناراض بیوی کو منانے سسرال آ یا ہوا تھا، جس کی نعش گھر کے قریبی باغ سے ملی۔
طبی کارروائی
نعش کو ضروری کاروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کبیر والا منتقل کر دیا گیا۔








