حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بلا تفریق اقدامات کر رہی ہے: عظمیٰ بخاری کی بہاولپور پریس کلب کے وفد سے گفتگو
جنوبی پنجاب کے صحافیوں کے حقوق کی یقینی دہانی
جنوبی پنجاب کے صحافیوں کو مرکزی سطح جیسی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: سفاک بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا، ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار
صوبائی حکومت کا عزم
پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بلا تفریق کام کر رہی ہے، صوبے بھر کے صحافی ہمارے لیے برابر ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان
پریس کلب کی اہمیت
پریس کلب صحافیوں کے حقوق کے ضامن ہیں، جمہوری عمل کا تسلسل خوش آئند ہے: عظمیٰ بخاری
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت کا معاملہ، قاسم خان کا بیان آگیا
ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے بہاولپور پریس کلب کے عہدیداروں کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پریس کلب کے صدر چوہدری محمد سلیم کر رہے تھے، جبکہ دیگر شرکاء میں سیکرٹری جلال الدین بھٹی، سینئر نائب صدر مرتضیٰ نذیر، ندیم عباس اور عمران رضوی شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف 56 سٹرائیکس کی جا چکی ہیں،سکیورٹی ذرائع
وفد کی وزیر اطلاعات کو مسائل سے آگاہی
ملاقات کے دوران بہاولپور پریس کلب کے وفد نے وزیر اطلاعات کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بہاولپور کے صحافیوں نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو روایتی شال کا تحفہ بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی نے خود کو قیدی نمبر 805 قرار دیدیا لیکن انہیں یہ نمبر کس نے دیا؟ جانیے
وفد کے ساتھ گفتگو
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے تمام صحافیوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بلا تفریق اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحافی چاہے رحیم یار خان کا ہو، بہاولپور کا ہو یا لاہور کا، حکومت کے نزدیک سب برابر ہیں۔ جنوبی پنجاب کے صحافیوں کو بھی سینٹرل پنجاب کے صحافیوں جیسی تمام تر سہولیات ملنی چاہیئیں اور حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔
جمہوری عمل کی اہمیت
انہوں نے بہاولپور پریس کلب میں ہر سال الیکشن کے انعقاد کے عمل کو سراہتے ہوئے اسے ایک قابلِ ستائش جمہوری عمل قرار دیا اور کہا کہ پریس کلب صحافیوں کے بنیادی حقوق کے ضامن ہوتے ہیں۔








