صدر ٹرمپ کی تقریر ایک ہارے ہوئے جواری کا خطاب تھا جو جھوٹ اور دھمکیوں کا سہارا لے رہا تھا، خواجہ سعد رفیق
لیگی رہنما کی تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی آج کی تقریر ایک ہارے ہوئے جواری کا خطاب تھا جو جھوٹ اور دھمکیوں کا سہارا لے رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فن لینڈ نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا
امریکی طاقت کی کمزوری
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچانے کے عمل میں ٹرمپ نے امریکی طاقت کا خوف، قومی وقار اور اعتبار خاک میں ملا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آر ایل کے گروپ آئی ٹی ایف ماسٹرز چیمپئن شپ 2024 کا افتتاح
عالمی سطح پر امریکی تنہائی
ایران پر جنگ مسلط کر کے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو پہلی بار اقوام عالم میں تنہا کردیا ہے، اس کے روایتی اتحادی بھی اسکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ اب یورپ نئی صف بندی کریگا، نیٹو کا مستقبل بھی مختلف ہو گا۔
خطے کی نئی ترتیب
عرب اقوام کو بھی امریکہ کی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہے - پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کا اتفاق خطے میں طاقت کا نیا توازن قائم کرسکتا ہے۔








