عمران خان کے دور حکومت میں پٹرول مہنگا ہونے پر اختیار ولی سائیکل پر خیبرپختونخوا اسمبلی آئے تھے، کیا اب وہ بھجوا دیں؟ شفیع جان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر غریدہ فاروقی نے اپنے پروگرام میں شفیع جان کا ویڈیو بیان چلا دیا جس میں شفیع جان کا کہناتھا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ اختیار ولی خیبرپختونخوا اسمبلی میں سائیکل پر آئے تھے جب پٹرول 8 روپے مہنگا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر نے 8 گیندوں پر مسلسل 8 چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی
اختیار ولی کی سائیکل کا ذکر
اختیار ولی صاحب کو پیغام ہے کہ آپ کی سائیکل جو خیبرپختونخوا اسمبلی میں کھڑی ہے اس کو زنگ لگ گیا ہے، اگر آپ چاہتے ہیں تو ہم آپ کو بھجوادیتے ہیں، آپ اسی سائیکل پر کیا وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان پر صدر اور وزیر اعظم کا قوم کو پیغام، اتحاد و یکجہتی اور ترقی کے عزم کا اعادہ
مہمان کا طنز
اینکرپرسن غریدہ فاروقی کے پروگرام میں شریک مہمان ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ سائیکل پنکچر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
اختیار ولی کا جواب
اس پر اختیار ولی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ عمران خان کی حکومت تھوڑی ہے کہ پنکچر ہو گئی، ہم ایسی سائیکل رکھتے ہی نہیں ہیں جو پنکچر ہو جائے، پنکچر سائیکل آپ کے کھاتے میں آ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انتخابات شفاف نہیں ہوتے تو ایوارڈ شوز کی ووٹنگ پر کیسے بھروسہ کرسکتے ہیں؟، سیمی راحیل
تاریخ کی اصلاح
اختیار ولی نے کہاکہ شفیع جان اور میری قوم بھی مجھے سن رہی ہوگی میں تاریخ کو درست کرنے کیلئے بتا دوں، میں نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں جب احتجاج کیا تھا تو عمران خان کی حکومت تقریباً ساڑھے 3 سال گزار چکی تھی اور میں ان کو یاد دہانی کیلئے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی بھی پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شمولیت کا خواہش مند ہے، بلومبرگ کا دعویٰ
عوامی دھوکا
آپ نے لوگوں سے ووٹ لیا تھا لوگوں کو دھوکا دیا تھا کہ ہالینڈ کا وزیراعظم سائیکل پر بیٹھ کر اپنے دفتر جاتا ہے، آپ کا وزیراعظم بھی سائیکل پر بیٹھ کر دفتر جائے گا۔
سوشل میڈیا پر رائے
بے اختیار ولی کو یاد دلایا گیا، کہ جب پٹرول 150 روپے لیٹر تھا، تو وہ KP اسمبلی سائیکل پر جایا کرتے تھے، ان کی سائیکل کو زنگ لگ رہا ہے تو اسے دوبارہ استعمال کریں۔
اس کے بعد بے اختیار ولی کے چراغوں میں روشنی نہ رہی۔
اور وہ اپنی بات سے مکر گئے اور بات گول کر کے کہنے لگے کہ… pic.twitter.com/uZzJA5HqeV
— Wajahat Sami (@Wajahat_PTI_) April 3, 2026








