پیٹرول کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائیں: گورنر سندھ
گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وضاحت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل ٹیم لیگ چھوڑ کر مالدیپ روانہ ہوگئی، مگر کیوں؟
سکھر ایکسپریس کی افتتاحی تقریب
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کینٹ سٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی ریفربشڈ کوچز کے افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جو وعدے حکومت نے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں، اس ٹرین میں 1100 لوگوں کی گنجائش ہے، ہم اپنے وسائل میں رہ کر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صبا فیصل کی بڑی بہو سے پھر لڑائی، سوشل میڈیا پر لفظی تکرار
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا پس منظر
نہال ہاشمی نے کہا کہ پیٹرول پر قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں، ہم نے اپنے ترقیاتی اخراجات پر کٹ لگایا ہے، ہماری قیادت خطے میں امن لانے کی کوشش کر رہی ہے، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی رائے
دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سکھر ایکسپریس کو اپگریڈ کردیا گیا ہے، ریلوے میں جدید ترقی دیکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کچھ عرصے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ خود اٹھا رہی تھی، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا، اگر سب بوجھ عوام پر ڈال دیا جائے تو پیٹرول 600 لیٹر ہو جائے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت نے 60 فیصد گاڑیاں بند کیں، پیٹرول کو آدھا کیا، تنخواہوں میں بھی کٹ لگایا، جنگ چلتی رہی تو اور برے حالات ہوں گے، اس جنگ کے اثرات ہمیں کافی عرصے تک بھگتنے پڑیں گے، حکومت کی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے آج ایران میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔








