دنیا کی سیر کے لیے نکلا جرمن سائیکلسٹ اسلام آباد میں لٹ گیا
جرمن سائیکلسٹ کی اسلام آباد میں کہانی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا کی سیر کے لیے نکلا جرمن سائیکلسٹ اسلام آباد پہنچتے ہی لٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر سخت ردِعمل
سائیکلسٹ کا قیام
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فلپ سام نامی جرمن شہری نے رات گزارنے کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے پر تھانہ کھنہ کی حدود میں آنے والے علاقے میں کیمپ لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زہران ممدانی کے بارے وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے، BBC سامنے لے آیا
چوری کی تفصیلات
جرمن شہری جب اگلی صبح اٹھا تو اس کی سائیکل اور قیمتی کیمرہ دونوں چوری ہو چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری
سفارت خانے کی مداخلت
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جرمن سفارت خانے نے فوری طور پر مقامی حکام سے رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مس پاکستان ورلڈ اریج چودھری کے مقابلہ حسن میں انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق حیران کن انکشافات
پولیس کاروائی
سفارت خانے کی مداخلت پر اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور آرچرڈ سکیم کے علاقے سے سائیکل اور کیمرہ دونوں برآمد ہو گئے۔
ملزم کی گرفتاری
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ کھنہ منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔








