اکیڈمی کے عرصۂ دراز سے بند اسٹور کو کھولا گیا، یہ وہ زمانہ تھا جب بید کی کرسیاں ہوتی تھیں، غیر ملکی وفود بڑے انہماک سے یہاں رکھی اشیاء دیکھتے

مصنف کا تعارف

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 487

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹی وی اداکار راشد محمود کی محتسب پنجاب سے ملاقات،خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا

ماضی کی جھلک

یہ وہ زمانہ تھا جب کلاس روم میں بید کی کرسیاں اور لکڑی کی میزیں ہوتی تھیں۔ دوران تربیت ہم محسوس کرتے کہ ہم اپنے دسویں جماعت کے کمرے میں بیٹھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمسائیگی کے حوالے سے امن کا پیغام پھیلانا چاہیے، جب تک معاشی لوٹ کھسوٹ جاری رہے گی پاکستان اور بھارت میں معاشی انصاف ہو گا نہ امن

جدید لائبریری کا قیام

خیر آج کی لائبریری 5 ہزار کتب اور جدید کمپیوٹر سیشن پر مشتمل تھی جو ایک انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنر نے گفٹ کیے تھے۔ اسی لائبریری کے ایک حصہ میں کانفرنس روم ترتیب دیا گیا جہاں پندرہ بیس لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ ملٹی میڈیا کی سہولت سے آراستہ یہ جگہ آنے والے وفود سے گفتگو کے لئے انتہائی مناسب تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ

پرنسپل کی تصاویر

مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ اس لائبریری میں ان تمام شخصیات کی تصاویر لگائی جائیں جو یہاں پرنسپل یا ڈائریکٹر رہے تھے۔ جن کی تصاویر ملیں بارہ بائی بارہ کے فریم میں چند دنوں میں ہی دیوار سے جھولنے لگی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے حاصل ہوں گے: محمد علی، عطا تارڑ

ہسٹری روم کا قیام

اکیڈمی کے ماحول کو زیادہ اکیڈمک بنانے کے لئے ہسٹری روم کا آئیڈیا بھی میرے ہی ذہن کی اختراع تھی۔ اکیڈمی کے عرصہ دراز سے بند سٹور کو کھولا گیا اور ساٹھ سال (60) قبل زیر استعمال اشیاء جو دور جدید میں نایاب اور antique کا درجہ لے چکی تھیں، انہیں ڈھونڈ کر "ہسٹری روم" کے نام سے ایک کمرہ مختص کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے وینس آرٹ ایگزیبیشن میں پاکستانی پویلین کی ٹیم کی ملاقات

ہسٹری روم کی موجودگی

یہ ہسٹری روم مرکزی راہداری میں قائم کیا گیا تھا۔ بعد میں ملکی اور غیر ملکی وفود اکیڈمی وزٹ کے لئے آ ئے، ہسٹری روم میں ان کی دلچسپی خوب رہتی تھی۔ غیر ملکی وفود تو بڑے انہماک سے یہاں رکھی اشیاء دیکھتے اور بہت سوال بھی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ہمت کریں، خلیج میں امریکی نیوی بھیجیں:ایرانی پاسداران انقلاب نے’’ چیلنج‘‘ کر دیا

تربیت کی تیاری

اب اکیڈمی کا کیمپس ہر قسم کی ٹریننگ، نئے چیلنجز، ملکی و غیر ملکی وفود کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار تھا۔ بس ایک کمی رہ گئی تھی کہ شیخ طارق صدیقی جس نے سروس کا بیشتر حصہ اکیڈمی میں تربیت دیتے گزارا تھا، ان کے وسیع تجربے سے اکیدمی کو پھر سے مستفید کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں اخبارات، ٹی وی، ورزش کا سامان نہیں دیا جارہا، لباس اور بستر دینے میں تاخیر، معالج سے چیک اپ نہیں کرایا جارہا، عمران خان

تربیتی پروگرام کی تشکیل

مختلف کیڈر کے افسران کے لئے تربیتی پروگرام ترتیب دیے اور ان کی منظوری حاصل کرکے اگلا ہدف تربیت کے لئے افسران کو یہاں بلانا تھا۔ افسران کو جدید تربیتی تقاضوں سے آگاہ کرکے اُس جمود کو بھی توڑنا تھا جس میں ہم کافی عرصہ سے اکیڈمی کی فیکلٹی پھنسی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: “میں نے سوچا یہ غیر ملکی لڑکی ہے، یہ یہاں کہاں شکایت کرے گی” رات گئے سڑک پر غیر ملکی خاتون کو چھیڑنے والا پکڑا گیا، ساری کہانی سامنے آگئی

نتیجہ

اب تربیت کا شاندار ماحول ٹرینی افسران کا منتظر تھا۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...