سکھر ملتان موٹروے پر 200 کلومیٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ہو گئے
سکھر ملتان موٹر وے پر چوری کی واردات
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگا جیٹ فیول، پی آئی اے نے تمام رعایتیں ختم اور متعدد بین الاقوامی روٹس معطل کرنے کا اعلان کردیا
موٹر وے ایم 5 کی بدانتظامی
سندھ میں مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی پر تو اکثر سوالات اٹھائے جاتے رہتے ہیں، ایسے میں شاندار وفاقی منصوبہ موٹر وے ایم 5 شدید بدانتظامی کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعلیٰ سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں:مریم نواز
چوری کی تفصیلات
سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر سکھر سے رحیم یار خان تک کے لگ بھگ 200 کلومیٹر کے ایریا سے جدید سرویلینس اور اسپیڈ کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے اپنے ہی گھر میں رسوائی کا سامنا، کانگریس نے آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
ضلع گھوٹکی کی صورتحال
ضلع گھوٹکی میں جہان خان جنگل کے اطراف میں زیادہ گھمبیر صورتحال ہے، جہاں سے کیمروں اور سولرز کے پولز بھی اکھاڑ لیے گئے اور پولیس کی سکیورٹی چوکیوں کی چھتیں غائب کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس اکیڈمی کے بلال نے حیران کن فتح حاصل کی، ابو بکر نے سیمی زیب کو شکست دی
سکیورٹی کی کمی
ان چوکیوں میں زندگی کے آثار بھی دکھائی نہیں دیے، لائٹس اور ریفلیکٹرز بھی غائب ہیں، یہی نہیں اس کے ساتھ ساتھ موٹر وے کے تمام سروس ایریاز کی اسٹریٹ لائٹس بھی بند ہیں، جب کہ حال ہی میں لگائے گئے سولر ریفلیکٹرز بھی 90 فیصد تک خراب ہیں۔
موٹر وے پولیس کی کاروائیاں
کیمرے چوری یا غیرفعال ہونے کی وجہ سے موٹر وے پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کررہا ہے۔








