آبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پر امریکی و اسرائیلی غیر قانونی حملے ہیں: چین
چین کا ایران پر حملوں کا الزام
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصری میوزیم سے چوری ہونے والا فرعون دور کا سونے کا کڑا 4 ہزار ڈالر میں فروخت، 4 ملزمان گرفتار
ہرمز میں خلل کا سبب
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پر امریکی و اسرائیلی غیر قانونی حملے ہیں، جنگ کے خاتمے سے عالمی شپنگ لین کھلی اور محفوظ ہوسکتی ہے۔
عالمی معیشت کی حفاظت کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔








