کسانوں کے لیے جامع ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے، 1500 روپے فی ایکڑ ریلیف دینے کا فیصلہ ہوا ہے، مصدق ملک
خوراک کی ترسیل کے لیے ڈیزل رعایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ خوراک کی ترسیل کرنے والے ٹرکوں کے لیے ڈیزل پر خطیر رعایت دی جائے گی اور مال بردار گاڑیوں کو ماہانہ 80 ہزار روپے تک سبسڈی ملے گی۔ وزیراعظم نے مڈل کلاس طبقے کے لیے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے کمی کا اہم فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں کٹوتی، ناسا کے 3,870 ملازمین نے استعفیٰ دے دیا
وزیر کا غریب اور متوسط طبقے کا تحفظ
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد پر اضافی بوجھ ڈال کر غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی سے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم کا مقصد کسان اور مزدور کے لیے عزت کی زندگی یقینی بنانا ہے۔ حکومتی معاشی پالیسیوں کا محور عام آدمی کی فلاح ہے۔ کابینہ ارکان نے عوامی مشکلات کے پیش نظر اپنی 6 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے توانائی کی بچت کو قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے شہریوں سے پیٹرول اور بجلی کے استعمال میں احتیاط کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کے مبینہ تشدد سے بچ کر اٹلی پہنچنے والی پاکستانی خاتون کی کہانی: ‘شادی کی تصویر کزن سے ملنے پر تشدد شروع ہوا’
چیلنجز اور سبسڈی کی صورت حال
مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں اور مہنگا تیل خرید کر سستا فروخت کرنا زیادہ عرصے تک ممکن نہیں، اسی لیے مسلسل سبسڈی کا سلسلہ جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی وزیراعظم کا عزم ہے۔ وزرا کی تنخواہوں میں کمی اور پیٹرول کوٹے میں کٹوتی سے بچت کا عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ صاحب حیثیت طبقے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج
انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے غریب کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں اور مڈل کلاس کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔ بین الاضلاعی بسوں کو سستا ڈیزل فراہم کر کے کرایوں میں کمی لائی جائے گی۔ شدید گرمی میں محنت کرنے والے کسانوں کے لیے جامع ریلیف پیکیج تیار کر لیا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے تک سبسڈی کرایوں میں کمی سے مشروط ہوگی۔ غریب عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے ایندھن پر براہ راست مراعات دی جائیں گی.








