ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کا دوسرا پائلٹ بھی ریسکیو کر لیا ، ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر کا دعویٰ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بھی بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں تیندوا 8 سالہ بچی کو لے گیا۔۔۔پھر بچی کہاں سے ملی؟
ریسکیو آپریشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چند گھنٹوں کے دوران امریکہ کی فوج نے امریکی تاریخ کا سب سے جراتمندانہ ریسکیو آپریشن کیا۔ آپریشن میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے، زخمی افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کو دوسری شادی سے روکنے پر پہلی بیوی پر تشدد، حنا پرویز بٹ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا
امریکی فوج کی طاقت
امریکی صدر نے کہا کہ دشمن کے علاقے میں 2 الگ الگ کامیاب ریسکیو آپریشنز پہلی بار انجام دیئے گئے ہیں، ایرانی فضاؤں پر مکمل برتری حاصل ہے، یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔
ملک کی اکائی کی اہمیت
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی فوج دنیا کی سب سے مضبوط اور پیشہ ور فوج ہے۔ ہم جنگ لڑنے والے کسی امریکی کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے، اس وقت تمام امریکیوں، ریپبلیکنز اور ڈیموکریٹس کو متحد ہونا چاہیے۔








