امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں: زینب سلیمانی
قاسم سلیمانی کی بیٹیوں کا امریکی دعوے کی تردید
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے دعوے کی تردید کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فورم آف امبڈسمن کا 30ویں اجلاس، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی شرکت
گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی کے خاندان سے عدم تعلق
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا نے جن دو خواتین کو گرفتار کیا ہے ان کا شہید قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی پیوٹن پر سخت تنقید، روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ دے دیا
نرگس سلیمانی کی وضاحت
قاسم سلیمانی کی ایک اور بیٹی نرگس سلیمانی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج تک شہید قاسم سلیمانی کے خاندان یا قریبی رشتہ داروں میں سے کوئی بھی امریکا میں مقیم نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پر وار کیا: وزیر اطلاعات
امریکی دعوے کا پس منظر
اس سے پہلے امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ قاسم سلیمانی کی دو رشتہ دار خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا بیان
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پُر تعیش زندگی گزار رہی تھیں، حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی دونوں کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔








