پاکستان میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے سپین کی معروف بزنس مین محمد نعمان قیصر کی نماز جنازہ بارسلونا میں ادا کر دی گئی

نعمان قیصر کی نماز جنازہ

بارسلونا (مجتبیٰ علی شاہ) پاکستان میں مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسپین کی معروف سماجی شخصیت و بزنس مین محمد نعمان قیصر کی نماز جنازہ بارسلونا میں ادا کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، نیتن یاہو کیخلاف اپوزیشن کو ناکامی

پولیس کا تردیدی بیان

سی سی ڈی پنجاب نے نعمان قیصر کے قتل کے حوالے سے اپنے کسی بھی تعلق کی تردید کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں نعمان قیصر کے خلاف 109 کا مقدمہ دائر کیا گیا، جب کہ اسپین کی عدالتوں نے انھیں باعزت بری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم

گرفتاری اور دباؤ

وہ پاکستان میں راہ داری ضمانت لے کر اپنی بے گناہی ثابت کرنے گئے، تاہم ضمانت کے باوجود انھیں گرفتار کر لیا گیا اور خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں مجبور کیا گیا کہ اپنی ضمانت واپس لیں ورنہ انھیں قتل کر دیا جائے گا۔ شدید دباؤ کے بعد ضمانت واپس لے لی گئی اور دوبارہ عدالتوں سے رجوع کیا گیا۔ آٹھ ماہ بعد ضمانت ملی، مگر ضمانت کے فوری بعد دوبارہ انھیں آرٹیکل 440 میں جھوٹے مقدمہ کے تحت عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی 27ویں آئینی ترمیم کو منفی رنگ دے رہی ہے، عطا تارڑ

عدالتی کارروائی

اس مقدمے میں انھیں عدالت نے باعزت بری کر دیا، مگر اس کے فوری بعد ایک اور مبینہ طور پر جھوٹے مقدمے 506 میں ملوث کیا گیا۔ انھوں نے دوبارہ عدالت میں اس مقدمہ کا بھی سامنا کیا اور معزز ہائیکورٹ نے اس کا نوٹس لیا۔ پولیس، سی سی ڈی اور تمام اداروں نے معزز عدالت کو آگاہ کیا کہ نعمان قیصر ہمیں کسی مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں، جس کے بعد انھیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے فخرزمان کو متنازعہ آؤٹ دینے پر آئی سی سی کو تھرڈ امپائر کی شکایت کردی

سخت انتباہ

پاکستان میں قیام کے ان 20 دنوں میں انھیں مشورہ دیا گیا کہ ان کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں اور وہ پاکستان چھوڑ دیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں یہ انتباہ بھی کیا گیا کہ سی سی ڈی کو سپاری دی جا چکی ہے اور انھیں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا جائے گا۔ تاہم انھوں نے اداروں پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی کیسز کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

اعتراضات اور ہائیکورٹ کی کارروائی

یکم فروری 2026 کو عدالت سے واپسی پر انھیں دوبارہ غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ دوبارہ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد عدالت نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ ریکارڈ موصول ہونے پر پتہ چلا کہ نعمان قیصر کو جھوٹے مقدمات میں بھی ملوث کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن: 15 سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا

عدالت کے احکامات

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اداروں کو غیر اخلاقی اور غیر انسانی سلوک کرنے پر متعدد پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ نعمان قیصر کے وکیل نے متعدد بار کہا کہ انھیں ماورائے عدالت قتل کر دیا جائے گا۔ عدالت نے یہ سخت احکامات دیے کہ نعمان قیصر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے اور انھیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

مبینہ قتل

لیکن ان تمام چیزوں کے باوجود تمام عدالتی فیصلوں کو رد کیا گیا۔ 11 فروری کو رمضان کے مقدس مہینے میں نعمان قیصر کو مبینہ طور پر سی سی ڈی نے مقابلے میں ہلاک کیا۔ اس حوالے سے سی سی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ اس نے نعمان قیصر کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ اس واقعے سے ان کا کوئی تعلق ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...