لاہور میں ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھ گئی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات
لاہور (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ایل پی جی کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگے جس سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے انتقال پر اظہار افسوس
ایل پی جی کی موجودہ قیمتیں
لاہور میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو ہے مگر دکانوں پر 480 سے 550 روپے فی کلو تک بک رہی ہے۔ یہ صورتحال گھریلو صارفین اور رکشہ ڈرائیورز کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس کو آخری موقع ہے، کارکردگی نہ دکھائی تو۔۔۔؟ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وارننگ دیدی
رکشہ ڈرائیورز کی مشکلات
جیونیوز کے مطابق لاہور میں ایل پی جی کے دکاندار من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے ہیں۔ پریشان حال رکشہ ڈرائیورز اور گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں اس کی قیمت 480 سے 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے احکامات
ڈرائیورز کی حیثیت
ایک ڈرائیور نے بتایاکہ "میں رکشہ چلاتا ہوں، آپ بتائیں کہ جس سواری سے ہم 100 روپے اوپر مانگیں تو وہ لڑنے کو پڑتے ہیں، کہتے ہیں کہ بھائی اتنی مہنگائی، مگر ہم بھی مجبور ہیں کہ پیچھے سے گیس اتنی مہنگی مل رہی ہے۔" ایک اور نے موقف اپنایا کہ "بڑی مشکل سے گزارا ہو رہا ہے، 260 سے 270 روپے کلو ایک ماہ پہلے مل رہی تھی، تب بھی گزارا ہو جاتا تھا۔ اب 550 کی گیس بھروائیں گے تو بقایا کیا کھائیں گے؟" انہوں نے مزید کہا کہ "دیہاڑی بھی دینی ہوتی ہے، جس کا رکشہ ہے انہوں نے دیہاڑی تو معاف کرنی نہیں ہے۔"
دکانداروں کا موقف
ادھر دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ مہنگی سپلائی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سرکاری قیمت تو پیچھے سے ایل پی جی نہیں مل رہی، وہ اس قیمت پر کیسے بیچ دیں؟








