ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کسی بندش جیسی صورتحال کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آپ کو اپنے بہت سے کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے آپ صدقہ دیں اور فوری اپنی نظر اتاریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے متعدد تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اب وہ مسئلہ تنگ نہیں کرے گا جس نے بہت عرصے سے آپ کو ڈپریشن میں رکھا ہوا تھا اِس وقت آپ کی صورتحال انشاءاللہ اب بہتری کی طرف جا رہی ہے فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: رشوت لینے کا مقدمہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چودھری سرفراز کی ضمانت خارج
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی مالی معاملات میں سخت مشکل میں ہیں اُن کو اب کچھ بہتری ملنے کا انشاءاللہ امکان دکھائی دیتا ہے اور آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کی اُمید موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کرکٹر جو ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس طرف بھی قدم اٹھانا چاہتے ہیں اگر اس کےلئے استخارے سے کام لے لیں تو بہت بہتر رہے گا ان دِنوں آپ کا رسک لینا خطرے سے خالی نہیں ہے یہ یاد رہے بس۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، وزارتِ دفاع کے افسر لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما رشوت کیس میں گرفتار
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب اپنوں کی شدید مخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے وہ لوگ بھی خلاف ہوں گے جن کے لئے ساری عمر مار کھاتے رہے ہیں اور اب وہ آپ کے احسان بھول گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائی ہیں، اس دوران اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کیوں وہ کام کر رہے ہیں جس کے بارے میں جانتے نہیں ہیں اس طرح نقصان ہو سکتا ہے آپ کو اندازے سے ہر گز کام نہیں کرنا، آپ نے ابھی پھونک پھونک قدم رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ پر بھروسہ رکھیں وہ ضرور آپ کو انشاءاللہ مشکل سے نکال دے گا کیونکہ وہ خود فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے پھر کیسی پریشانی، سب اچھا ہی ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کو اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا، پاکستان کی النصر ہسپتال پر حملوں کی شدید مذمت
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس بھی مسئلے نے تنگ کیا ہوا ہے اُس سے نکلنے میں اب آسانی ہو گی اور آج وہ کام بھی ہونے کا امکان ہے جو کافی دِنوں سے رکاوٹوں کا شکار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کی مدت میں توسیع
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات تیزی سے بدل رہے ہیں آپ کے لئے اپنے معاملات بہتر کرنے کا بہترین موقع ہے اب آپ کو کسی کا بھی محتاج نہیں ہونا پڑےگا اللہ قدرتی اسباب انشاءاللہ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
لوگوں کی باتوں میں آ کر اپنی پوزیشن کو تبدیل نہ کریں آپ شاید مناسب راستے پر ہیں اور آنے والے دِن اور بھی بہتر ہو سکیں گے خاص طور پر نوکری کی تلاش ختم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 30 سیکنڈ میں یہ فیصلہ کرنا تھا کہ بھارت نے ایٹمی حملہ کیا یا نہیں، بلاول بھٹو
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے حالات اتنے خراب نہ کریں کہ دوبارہ ٹھیک کرنا مشکل ہو جائیں، اپنے دِل کو سنبھال کر رکھیں، دِل لگی بڑی مہنگی پڑے گی، توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
آپ کیوں اپنے معاملات کو لےکر اتنے پریشان ہیں توکل کرنےوالے کبھی مایوس نہیں ہوتے۔ اب آپ کو ہمت کرنا ہو گی اور صرف اللہ کا سہارا لے کر اپنے معاملات چلانا ہوں گے۔








