وزیراعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی جلد از جلد تکمیل کا ہدف دیدیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا ورچوئل دورہ
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا ورچوئل دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے این ایس آئی سی ٹی اینڈ آر کے مختلف شعبوں کا ڈیجیٹل ٹور کیا۔ وزیراعلیٰ نے کینسر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے ایرواسپیس ڈیویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی
ہسپتال کے شعبوں کا معائنہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میمو گرافی سوئٹ، سی ٹی سکین روم کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ ریڈیالوجی تھراپی، ٹریٹمنٹ پلاننگ روم، سیمولیٹر، سیمینار کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹنگ روم اور اے ایچ یو روم کا بھی معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: معاشرے اُس وقت آگے بڑھتے ہیں جب سوچیں جمود سے آزاد ہوں، مسلسل حرکت میں رہیں، اور ہر ذہن کسی دوسرے ذہن کے لیے نئی بصیرت کا در کھولے
تعمیراتی کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی جلد از جلد تکمیل کا ہدف مقرر کردیا۔ وزیراعلیٰ نے 3 شفٹ میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ این ایس آئی سی ٹی اینڈ آر کے لئے 219 آسامیاں مشتہر، 32 امیدوار منتخب ہوگئے۔ این ایس آئی سی ٹی اینڈ آر میں 415 اسامیوں کی منظوری دے دی، اگلے ہفتے اشتہار دیا جائے گا۔
بہترین پروفیشنلز کی تعیناتی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال کے ڈین، ڈائریکٹر اور دیگر اسامیوں پر بہترین پروفیشنلز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔








