مراد سعید کی خالی نشست پر امیدوار کون ہو؟ پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مراد سعید کی خالی نشست
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مراد سعید کی خالی نشست پر امیدوار کون ہو؟ پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
پی ٹی آئی کی مشاورت
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پارٹی امیدوار کے ناموں پر مشاورت تیز کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے پی آئی اے کو افتتاحی پرواز کیلئے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں دیدی : خواجہ آصف
اجلاس کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سینیٹ امیدوار کے لیے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس گزشتہ رات خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوا تھا۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹر کے ناموں پر مشاورت کی گئی، بتایا گیا کہ اپوزیشن کی جانب اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام سینیٹ امیدوار کے لیے بھیجوایا گیا ہے۔ اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو بھجوایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر چوری کی بڑی واردات
مزید امیدواروں کے نام
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی سینیٹ کے لیے 2 مزید ناموں پر بھی مشاورت کی گئی، عرفان سلیم اور فیض الرحمان کا نام بھی سینیٹ امیدوار کے لیے زیر بحث آیا۔ پارلیمانی بورڈ کو رائے دی گئی کہ عرفان سلیم کا نام 9 مئی میں شامل ہے جبکہ فیض الرحمان نے بانی کے کیسز میں قانونی ٹیم کی معاونت کا وعدہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات ختم
اخوانزادہ حسین یوسفزئی کی تصدیق
دوسری جانب علامہ ناصر عباس نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام تجویز کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ محمود اچکزئی اور اپوزیشن اتحاد نے یہ نام تجویز کیا ہے۔
سینیٹ الیکشن کی تاریخ
پی ٹی آئی کے دور حکومت کے وزیر مراد سعید کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن 23 اپریل کو ہوگا۔








