ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں، وزیراعلیٰ خود نگرانی کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
پنجاب میں قیمتوں کا کنٹرول
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر فی الحال کوئی خاص منفی اثر نہیں پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی دفاعی اور سفارتی ناکامیوں پر ملک میں تنقید میں اضافہ
پرائس کنٹرول کی نگرانی
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود پرائس کنٹرول کے معاملات کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں۔ محکمہ پرائس کنٹرول اور پیرا (PERA) کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ بازاروں میں اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین، رضوان اور بابر کے نہ ہونے سے کوئی پریشر نہیں ہو گا، سلمان آغا
حکومت کی سختی اور ریلیف پیکیجز
عظمیٰ بخاری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کسی کو بھی ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ریلیف پیکجز کے ثمرات نچلی سطح تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں، کیونکہ مریم نواز عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔
مہنگائی کی نگرانی
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مہنگائی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی اشیاء مناسب داموں فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔








