رول ماڈل بن کر درویشی کی زندگی بسر کرتے ہوئے صرف ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، عوام سے کوئی بات نہ چھپائیں، اعتماد میں لیں

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 358

محنت کش اور ہنر مند طبقات کی جدوجہد

میری وطن عزیز کے محنت کش، بہی خواہ اہلِ علم و فن ہنر مند طبقات بشمول دیانتدار وکلاء، صحافی، ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز اور دیگر ہنر مند نوجوان مرد و خواتین جو ملک کو مسائل سے نکال کر آگے لے جانے کی صلاحیت سے بہرہ ور ہیں، وہ آپس میں انٹرایکشن اور مشاورت بڑھاتے ہوئے موجودہ خاندانی طور پر کرپٹ اور خود غرض پارٹیوں اور تجربہ کار حکمرانوں کے مقابلے میں صف آرا ہو جائیں۔

نئی سیاسی پارٹی کی تشکیل

آج دہلی کے حکمران اروند کیجریوال کی طرز پر اہلِ علم و فن، ہنر مند، دیانتدار صاحبان فکر و نظر پر مشتمل پارٹی بنائیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، خلفائے راشدینؓ اور قائد اعظم کے حکمرانی کے طرز جمہوری پر کام کرتے ہوئے رول ماڈل بن کر درویشی کی زندگی بسر کرتے ہوئے صرف ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

عوامی عطیات کی اہمیت

عوام سے کوئی بات نہ چھپائیں، انہیں اعتماد میں لیتے ہوئے اپیل کریں کہ ہر پاکستانی شہری 10 روپے سے لیکر سینکڑوں ہزاروں تک اور بیرون ملک ہمارے پاکستانی 1 ڈالر سے لیکر سینکڑوں ہزاروں ڈالر تک اپنی بساط کے مطابق بطور عطیہ پاکستان کے خزانے میں ہر ماہ آئندہ 5سال تک جمع کرواتے رہیں۔ دوست ملکوں سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنے عوام سے عطیہ / بھیک مانگنے کو ترجیح دیں۔

ماضی کی مثالیں

ملک کو دیوالیہ پن اور بیرونی قرضوں سے نکالنے کا یہی عزت مندانہ طریقہ ہے۔ اسی کلیئے پر عمل کرتے ہوئے حالیہ دور میں اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے لاکھوں لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا ہے۔ مشکل اوقات جیسے جہاد وغیرہ کے مواقع پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اپنے ساتھیوں سے تعاون مانگا۔ حضرت قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ نے بھی اپنے عوام سے چندے کی اپیل کی اور سرخرو ہوئے۔

مسائل کا حل

گزشتہ 50 سالوں سے حکمران خاندان اگر ٹیکنیکی اور تجربہ کار ہوتے تو ہمارا ملک کبھی موجودہ مشکل صورت حال سے دوچار نہ ہوتا۔ ہماری لْولی لنگڑی پارلیمنٹ نے حال ہی میں چیئرمین سینٹ کے لیے تاحیات مراعات کا جو قانون پاس کیا ہے، اس سے نظر آتا ہے کہ ہمارے سیاستدان/ حکمران غریب عوام کے ٹیکسوں پر مشتمل قومی خزانے سے اپنے اور اپنی اولادوں کے لیے تاحیات کروفر والی زندگی اور اللوں تللوں والی عیاشیاں جاری و ساری رکھنا اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں اور اراکین مرکزی و صوبائی اسمبلی کی تمام مراعات واپس کرنے پر مجبور کیا جائے۔

ایک سنجیدہ تجویز

اندریں حالات، راقم 83 سالہ کمزور نحیف آدمی اس عمر میں یہی واحد حل سمجھتا ہے کہ ہمارے فہمیدہ مخلص طبقات قوم کو متبادل قیادت فراہم کریں اور صراطِ مستقیم کو اپناتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو عزت و وقار کا مقام دلوائیں بلکہ اکیسویں صدی کو ایشیاء کی صدی بنانے جیسے اعلیٰ مقاصد کے لیے تن من دھن وقف کرتے ہوئے محنت، دیانت اور جدوجہد کا راستہ اپنائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی قراردادیں

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پاس کردہ چند ایک مزید قراردادیں:
متن قرارداد عافیہ صدیقی کی رہائی، پاس کردہ لاہور ہائی کورٹ بار جنرل باڈی اجلاس مورخہ 102-2020
بمطابق روزنامہ ’نوائے وقت“ مورخہ 22 فروری 2020ء

بیرسٹرداؤد غزنوی کی کتاب

معروف کالم نگار دانشورشخصیت قیوم نظامی نے اپنے ایک کالم میں بیرسٹرداؤد غزنوی کی تصنیف کے بارے میں ایک خوبصورت تجزیہ تحریر کیا ہے۔ اْنہوں نے لکھا ہے کہ امریکہ سے 2019ء میں شائع ہونے والی یہ کتاب اب ایمزون کی بیسٹ سیلر کتاب بن چکی ہے۔ بیرسٹر داؤد غزنوی انسانی حقوق کے علمبردار ہیں۔ اْنہوں نے اپنی حب الوطنی اور انسانی ہمدردی کے تحت امریکہ جاکر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے کی ساری فائل اور دستاویزات کا مطالعہ کیا جن میں کلاسیفائڈ فائلز بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی کہانی

مصنف کی گہری دلچسپی اور تحقیق کی بنیاد پر کچھ ایسے حقائق سامنے آئے ہیں جن کا لوگوں کو پہلے علم نہ تھا۔ اْنہوں نے ایک دلچسپ معیاری کتاب لکھ کر پہلی بار ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی کہانی کو اپنی کتاب میں شائع کیا ہے。

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...