ایرانی پاسداران انقلاب نے انٹیلی جنس چیف ماجد خادمی کی شہادت کی تصدیق کردی
ایرانی پاسداران انقلاب کی تصدیق
تہران (اے پی پی) ایرانی پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اس کے انٹیلی جنس چیف شہید ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل میں 250 روپے اضافہ روکا گیا، ہم سب کو بچت کے حوالے سے لائحہ عمل بنانا ہوگا: عطاء تارڑ
حملے کا پس منظر
’’بی بی سی‘‘ کے مطابق پاسداران انقلاب کے مطابق ماجد خادمی کو پیر کی صبح امریکی اور اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا۔ ماجد خادمی کو گذشتہ برس جون میں پاسداران انقلاب فورس کا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا تھا۔ اُس وقت اس کے سربراہ محمد کاظمی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
مظاہروں کا الزام
ماجد خادمی نے رواں برس ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو ہوا دینے کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کیا تھا۔








