ٹرمپ کی ایران کو دھمکی کے بعد خام تیل کی قیمت 115 ڈالر پر پہنچ گئی

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی دینے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں

امریکی خام تیل کی قیمت 2.86 فیصد بڑھ گئی، مارکیٹ میں امریکی خام تیل 115 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے، جبکہ برطانوی خام تیل 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 111 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

اوپیک ممالک کی پیداوار میں اضافہ

دوسری جانب اوپیک ممالک نے مئی کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مئی میں روزانہ کی بنیاد پر دو لاکھ بیرل سے زائد تیل کی پیداوار بڑھائیں گے، تیل کی پیداوار بڑھانے کا مقصد توانائی کی مارکیٹوں میں جاری ہلچل کو روکنا ہے۔ سعودی عرب اور روس سمیت کئی خلیجی ممالک بھی تیل کی پیداوار بڑھانے پر متفق ہوئے۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...