لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 سوشل میڈیا سٹارز لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ
واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو سوشل میڈیا انفلوئنسر خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور کا پختونخوا کو سب سے امیر صوبہ بنانے کا دعویٰ، بلدیاتی نمائندوں اور اراکین اسمبلی کیلئے فنڈز کا اعلان
ملزم کا طریقہ کار
پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ خواتین سے رابطہ کیا اور برانڈ کی ویڈیو بنانے کیلئے سٹوڈیو کے بہانے ایک فلیٹ میں بلا لیا جہاں اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کی گئی۔
مقدمہ اور کاروائی
متاثرہ خواتین کی درخواست پر 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








