وزیراعلیٰ مریم نواز کے ریلیف پیکیج کے نمایاں نکات

وزیراعلیٰ پنجاب کا ریلیف پیکیج

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ریلیف پیکیج کے نمایاں نکات اور تفصیلات جانیں:

موٹر بائیک رجسٹریشن اور سبسڈی

٭ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن چارجز ختم کر دئیے گئے ہیں۔ موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ ہر رجسٹرڈ بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی، اور ہر بائیک کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی، جس کی قیمت فی لیٹر 100 روپے ہوگی۔

فیول سبسڈی کا حصول

٭ رجسٹرڈ موٹر بائیک مالکان کیلئے فیول سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000 پر کال کرسکتے ہیں یا پلے اسٹور پر موبائل ایپ "Maryam ko Batayn" کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ویپ پورٹل پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

زرعی سبسڈی

٭ پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کسانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ ہر ایک ایکڑ کے لئے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں ریلیف

٭ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی گئی ہے۔ اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس، اور گرین الیکٹرو بس میں مسافروں کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کسانوں کی مالی مدد

٭ وزیراعلیٰ مریم نواز نے زراعت، خوراک، اور کسان کے تحفظ کے لیے نقد رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کاشتکاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ شفاف اور مؤثر طریقے سے ہر کسان تک مالی فوائد پہنچانے کیلئے وہ اس نظام کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہیں۔

ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی

٭ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لئے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے، اور پبلک سروس بسوں کے لئے 100,000 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اقدامات کا مقصد

٭ ان اقدامات کا مقصد عوام پر عالمی حالات کے تناظر میں مالی بوجھ کو کم کرنا اور انہیں فوری ریلیف دینا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...