کور کمانڈرز فورم کی ایران کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت

کور کمانڈرز فورم کی مذمت

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے کور کمانڈرز فورم نے ایران کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی، سی ڈی اے مہنگے پلاٹس سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور

کانفرنس کی تفصیلات

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادروطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فورم نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر گرفتار

حملوں کی مذمت اور اثرات

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل، صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا ہے، سعودی عرب کے اس رویے سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

غیر ضروری کشیدگی

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں۔ اس نوعیت کے حملے اور بلاجواز جارحیتیں جاری پرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثر کرتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...