وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں  نے خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی ٹو سون کا نیا ماڈل آگیا

پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی

وزیرِ اعظم  نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور آج سعودی عرب میں الجبیل آئل فسیلیٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، جس طرح سعودی قیادت اور عوام  نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریورس فائلنگ کا طریقہ کار نہ ہونے پر انڈسٹری پریشان، بغیر مشاورت سسٹم لاگو کرنا ناقابل قبول ہے، احمد عظیم علوی

سعودی قیادت کی حکمت عملی کی تعریف

وزیرِ اعظم  نے موجودہ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت کی جانب سے تحمل اور دانشمندی کے مظاہرے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امن کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں  نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے بھی ولی عہد کو آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم   نے خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور پرتپاک سلام کا اظہار بھی کیا۔

سعودی ولی عہد کا پیغام

سعودی ولی عہد  نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...