وزیراعلی مریم نواز کا لاہور سمیت مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
انتظامیہ کو ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سپل وے کھول دیئے گئے
واسا پنجاب کا کردار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اضلاع میں واسا پنجاب سیوریج فلیٹ کے بھرپور استعمال کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے جدید مشینری سے بارش کا پانی کا جلد از جلد نکالنے کا حکم دیا ہے۔
عوام کی سہولت کے لئے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ واسا پنجاب کے قیام کے بعد عوام کو راحت اور آسانی محسوس ہونی چاہیے۔








