ایرانی عوام اہم پلوں اور بجلی گھروں پر جمع، قومی پرچم تھام کر انسانی زنجیر بنادی
ایرانی عوام کا احتجاج
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی عوام نے اہم پلوں اور بجلی گھروں کے تحفظ کے لیے اجتماع کیا، قومی پرچم تھام کر انسانی زنجیر بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال کے دوران 65 لاکھ فحش مواد کی ڈومینز کو بلاک کیاگیا، پی ٹی اے اور این سی سی آئی اے نے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی
احتجاج کی تفصیلات
ایران کے عوام نے ملک کے پلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز کو ممکنہ تباہی سے بچانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ انہوں نے دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اہم پلوں اور بجلی گھروں پر قومی پرچم تھام کر انسانی زنجیر بنائی۔
مظاہرین کا عزم
’’جنگ‘‘ کے مطابق مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ وہ جنگی مجرموں کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں، اسی لیے جان کی پرواہ کیے بغیر خطرناک مقامات پر پہنچے ہیں۔ اس احتجاج میں بچے، بوڑھے، جوان، طلباء و طالبات اور خواتین سب شامل ہیں۔








