اسلام آباد میں مذاکرات کی بڑی بیٹھک کے لئے تیاریاں شروع، فائیو اسٹار ہوٹلز خالی کروا لئے گئے
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی تیاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب بھی کسی مشکل میں فیصلہ کرنا ہوتا تو نماز میں اللہ سے رہنمائی کی التجا کرتا، مجھے کوئی نہ کوئی اشارہ ضرور مل جاتا، یہ اللہ کی مجھ جیسے خاص عنایت تھی
مہمانوں کی رہائش
ایکسپریس نیوز کے مطابق غیرملکی مہمانوں کو ٹھہرانے کیلئے نجی فائیوسٹار ہوٹل کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ دیگر غیرملکیوں کو بھی نجی ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف محدود فوجی حملے پر غور کر رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
سیکیورٹی انتظامات
نجی ہوٹلز نے پہلے سے مقیم مہمانوں کو ہوٹل چھوڑنے کی ہدایت کردی جبکہ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیش نظر نجی ہوٹل کیطرف جانے والی سڑکوں کو کنٹرینر لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ٹریفک روٹس اور ایئرپورٹ انتظامات
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کو ایئرپورٹ سے لانے لیجانے کیلئے ٹریفک روٹس بھی متعین کردیے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔








