عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ وفاقی سیکرٹری داخلہ پر برہم
سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی سیکریٹری داخلہ پر برہمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
عدالتی احکامات اور سخت ریمارکس
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے میں درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نہ نکالا تو وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل کا بیان
جسٹس عدنان الکریم نے ریمارکس دیئے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل خلیق احمد کی یقین دہانی پر وارنٹ جاری نہیں کر رہے۔
درخواست گزار کے وکیل کے دلائل
وکیل درخواست گزار نے دلائل میں بتایا کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، عدالتی نوٹس کا وفاقی سیکرٹری داخلہ نے جواب بھی نہیں دیا۔
سابقہ حکم کی وضاحت
واضح رہے کہ عدالت نے بیرون ملک مقیم محمد عرفان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔








