پی ٹی آئی نے حکومت کو ریلیف دلوانے کیلئے جلسہ منسوخ کرایا، نورین خان
عمران خان کی ہمشیرہ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین خان نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے کینسل کروایا تاکہ حکومت کو ریلیف دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے سیلاب زدگان طلباء کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان کر دیا
حکومت کی جانب سے ریلیف کی کمی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نورین خان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر حکومت کو ریلیف دیا گیا، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کے بدلے عمران خان کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی ریلیف حاصل نہیں کیا گیا۔ نہ ہی فیملی ملاقاتوں کے لیے کوئی مؤثر آواز اٹھائی گئی اور نہ ہی ان کی غیرقانونی قیدِ تنہائی کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان اور آڈٹ رپورٹ پر ردعمل آ گیا
عمران خان کی صحت کا مسئلہ
بانی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل مینول کے مطابق بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔ فیملی کا واحد اور واضح مطالبہ یہی ہے کہ عمران خان کا علاج فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل اسلام آباد میں ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں کروایا جائے۔ ان کی آنکھ کی حالت تشویشناک ہے، نہ صرف یہ کہ اس میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ خدشہ ہے کہ اسے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس سے ان کی بینائی مزید متاثر ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلیز ! نا تو گندی ویڈیوز بنائیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر شیئر کریں، چاہت فتح علی خان کی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے درخواست
خاندان کا مطالبہ اور خدشات
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت کو نظر انداز کرنا یا اس پر خاموشی اختیار کرنا ایک مجرمانہ فعل ہے۔ جب تک فیملی کی ملاقات نہیں ہوتی، ہم تسلی سے کوئی بھی بات نہیں کر سکتے اور نہ ہی کسی سرکاری مؤقف پر کسی قسم کا یقین کیا جا سکتا ہے۔
ٹویٹر پر بیان
کل کا جلسہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے کینسل کروایا تاکہ حکومت کو ریلیف دیا جا سکے۔ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر حکومت کو ریلیف دیا گیا، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کے بدلے عمران خان کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی ریلیف حاصل نہیں کیا گیا۔ نہ ہی فیملی ملاقاتوں کے لیے کوئی مؤثر آواز… https://t.co/AAZFktJxkH
— Noreen Niazi (@Noreen_KhanPK) April 8, 2026








