پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی

پاسنگ پرسنٹیج میں رعایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)​میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خالی نشستوں کو بھرنے کیلئے پاسنگ پرسنٹیج میں 3 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی کی ملاقات

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا فیصلہ

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں 3 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے اثرات: برطانیہ میں بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ، کتنے افراد کی نوکریاں داؤ پر لگی ہیں؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں۔

تبدیلیاں اور نئے پاسنگ مارکس

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے پاسنگ پرسنٹیج 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے پاسنگ مارکس 50 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ شرمناک ہے،، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں

داخلوں کی ہدایات

پی ایم ڈی سی نے تمام جامعات کو ہدایت کی ہے کہ داخلوں کا عمل 15 اپریل تک مکمل کیا جائے اور پہلے سے اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے، اعلامیے کے مطابق اگر نشستیں خالی رہ جائیں تو ہی نئی رعایت کا اطلاق کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ساری دنیا میں ریلوے کی بے مثال ترقی کے باوجود ہم نئی پٹریاں بچھانا تو درکنار انگریز حکومت سے ورثے میں ملی لائنوں کی حفاظت بھی نہ کر سکے۔

طلبہ کی فیسوں میں کمی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے مستحق طلبہ کی فیسوں میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ داخلوں میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

فیسوں کی نگرانی

نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ فیس سے زائد وصول کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...