اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ
اسلام آباد میں خصوصی ٹریفک پلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں
ٹریفک کے متبادل راستے
روزنامہ جنگ کے مطابق، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری چک بیلی روڈ، اور روات استعمال کریں جبکہ لاہور سے پشاور جانے والے روات، چک بیلی روڈ اور ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے بھی بسنت منانے کا پروگرام بنا لیا
مارگلہ روڈ کی ہدایت
ٹریفک پولیس نے مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والوں کو نائنتھ ایونیو اور راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن نے دریا کی زمین پر بنائی گئی سوسائٹی تھیم پارک کے مالک خوشی محمد کو گرفتار کر لیا
ایکسپریس وے کی بندش
ٹریفک پولیس کے مطابق فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی جبکہ زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی 25 سال بعد بھارت واپسی کی وجہ سامنے آگئی
ہیوی ٹریفک پر پابندی
علاوہ ازیں، آج اور کل اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
مقامی چھٹی کا اعلان
یاد رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دو دن کی مقامی چھٹی کا اعلان بھی کیا ہے۔ جمعرات 9 اور جمعہ 10 اپریل کو تمام اسکول اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ ضروری خدمات کے ادارے بدستور کام کرتے رہیں گے۔








