ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ
تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا
تازہ ترین معلومات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 3،010 بیرل یومیہ تیل اور 32 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ کیا گیا۔ نئے دریافت کنوؤں سے 1,090 بیرل یومیہ تیل اور 2.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس پیداوار حاصل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی بدلنے والی سبق آموز داستان
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 670 بیرل یومیہ تیل اور 1.25 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ کیا گیا۔ او جی ڈی سی ایل کی مجموعی پیداوار صلاحیت 37 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
مستقبل کے ہدف
بیان کے مطابق جون 2026 تک تیل کی پیداوار 40 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے۔ پرانی فیلڈز سے زیادہ پیداوار کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔








