آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں نے بغیر اجازت گزرنے کی کوشش کی تو تباہ کر دیں گے: ایران نے خبردار کر دیا
ایران کا انتباہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبی گزرگاہ سے تیل بردار جہازوں نے بغیر اجازت گزرنے کی کوشش کی تو انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی حقیقت دکھا دی، ایران کیساتھ ہونیوالے تمام مذاکرات محض پردہ تھے، میدویدیف کھل کر بول پڑے
یونین کے ترجمان کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایران کی تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کنندگان کی یونین کے ترجمان حامد حسینی نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو آبنائے کے اندر اور باہر جانے والی چیزوں کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ جنگ بندی کے 2 ہفتے ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال نہ ہوں۔ ہر جہاز کو پہلے اپنے کارگو کے بارے میں حکام کو ای میل کرنا ہو گی، جس کے بعد ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل انہیں ڈیجیٹل کرنسیوں میں ادا کیے جانے والے ٹول کے بارے میں آگاہ کرے گی۔
ریڈیو پیغام اور اجازت کی شرط
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ایک ریڈیو پیغام تمام تیل بردار جہازوں کے لیے جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نقل و حمل اجازت سے مشروط ہے۔ ایران آبی گزرگاہ سے جہازوں کو گزارنے کے لیے فیس وصول کرے گا، تیل کی قیمت 1 ڈالر فی بیرل ہو گی تاہم خالی ٹینکرز آزادانہ طور پر گزر سکتے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران کرپٹو کرنسی میں ادائیگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔








