ایران جنگ کے بعد آج فضائی خطرے سے خالی آج پہلا دن تھا، اماراتی وزارت دفاع

ابو ظہبی میں فضائی حدود کی صورتحال

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 9 اپریل 2026 کے دوران گزشتہ چند گھنٹوں میں ملکی فضائی حدود میں کسی قسم کا کوئی فضائی خطرہ سامنے نہیں آیا۔ وزارت کے مطابق یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے کسی بیلسٹک میزائل، کروز میزائل یا بغیر پائلٹ طیارے (یو اے وی) کی لانچنگ کا کوئی سراغ نہیں لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 9 فیصد لوگوں نے میری سوچ سے اختلاف کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

ایرانی حملوں کا تجزیہ

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام مجموعی طور پر 537 بیلسٹک میزائل، 26 کروز میزائل اور 2,256 ڈرونز کو ناکارہ بنا چکے ہیں۔ حالیہ گھنٹوں میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جس کے باعث زخمیوں کی مجموعی تعداد 224 پر برقرار ہے۔ زخمیوں میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، جن میں اماراتی، مصری، سوڈانی، ایتھوپیائی، فلپائنی، پاکستانی، ایرانی، بھارتی، بنگلہ دیشی، سری لنکن، آذربائیجانی، یمنی، یوگنڈین، اریٹریائی، لبنانی، افغانی، بحرینی، کومورین، ترک، عراقی، نیپالی، نائجیرین، عمانی، اردنی، فلسطینی، گھانوی، انڈونیشی، سویڈش، تیونسی، مراکشی اور روسی شہری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے جھٹکے کیوں محسوس کئے جا رہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا

شہادتوں اور ہلاکتوں کی تعداد

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کوئی شہادت یا ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ تاہم ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک سیکیورٹی فورسز کے شہداء کی مجموعی تعداد دو ہو چکی ہے، جبکہ ایک مراکشی شہری، جو مسلح افواج کے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کر رہا تھا، بھی شہید ہوا ہے۔ مجموعی طور پر شہری ہلاکتوں کی تعداد 10 ہے، جن میں پاکستانی، نیپالی، بنگلہ دیشی، فلسطینی، بھارتی اور مصری شہری شامل ہیں۔

وزارتِ دفاع کا عزم

وزارتِ دفاع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جبکہ قومی مفادات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...