اداکارہ فضا علی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والی ٹک ٹاک سٹار انمول نورکے ساتھ پیش آنے والے واقعات سن کر رو پڑیں
اداکارہ فضا علی کا انمول نور کے معاملے پر جذباتی ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ فضا علی ٹک ٹاک سٹار انمول نور کے ساتھ پیش آنے والے واقعات سن کر رو پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایسی حماقتوں کا اپنا ہی ”سواد“ تھا، وہ اپنے گاؤں چلے گئے میں اپنے دفتر۔ حیران ہوں کہ ہم جو کہتے ہیں کرتے نہیں اور جو کرتے ہیں کہتے نہیں
انمول نور کی توبہ
نجی نیوز چینل کے پوڈ کاسٹ میں انمول نور نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد بنانا چھوڑ دیا ہے اور میں اس کام پر توبہ کرتی ہوں اور اپنے اللہ سے معافی مانگتی ہوں۔ میں تہجد کی نماز پڑھتی ہوں، ہر سال عمرے پر جاتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ اللہ میرے لیے اچھا سبب بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو بشنوئی برادری سے معافی مانگنے کا مشورہ مل گیا
فضا علی کی آنکھوں میں آنسو
یہ باتیں سن کر فضا علی رو پڑی اور روتے روتے کہا کہ میرا کوئی مقصد نہیں تھا کہ میں آپ کو پوڈ کاسٹ میں بلا کر ذلیل کروں، مجھے ایسی ریٹنگ اور پیسے نہیں چاہیے لیکن میں یہ چاہتی ہوں کہ جو لوگ آپ کی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں وہ نہ کریں۔
نازیبا ویڈیو کا معاملہ
واضح رہے کہ پاکستانی ٹک ٹاکر انمول نور کی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ انمول نور اپنے ایک دوست کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا ٹک ٹاک سٹار کے سینے پر لائن بنا کر کوکین لے رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے ہی ٹک ٹاک سٹار کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔








