آٹھویں کا رزلٹ 30 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تیار ہوا، پہلی مرتبہ مشین مارکنگ کی گئی: وزیر تعلیم
نتائج کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں 8 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نتائج دیکھنے کیلئے پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ پبلک سکولوں کے طلباء 8 ویں کا نتیجہ پورٹل پر دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہائے موٹاپا ۔۔۔۔(مسکرائیے )
نتیجہ کی تفصیلات
آٹھویں جماعت کا مجموعی نتیجہ 88 فیصد رہا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کامیاب طلباء اور پیکٹا کے تمام افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھویں کا رزلٹ 30 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی۔ پیپر چیکنگ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ میٹرک اور انٹر کے پرچوں میں بھی مشین مارکنگ کے ذریعے نتائج تیار کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 3000 پوائنٹس کی کمی
بورڈ طرز کے امتحانات
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ صوبے میں طویل عرصہ بعد بورڈ طرز پر آٹھویں کے امتحان بحال ہوئے۔ 10 لاکھ کے قریب طلباء نے امتحان دیا۔ بورڈ طرز پر ہشتم امتحانات کا آغاز طلباء کی کارکردگی بہتر انداز میں جانچنے کیلئے کیا گیا ہے۔ شفافیت یقینی بنانے کیلئے پرچوں پر کیو آر کوڈ بھی لگایا گیا تھا۔
اعزازیہ کا اعلان
اس موقع پر وزیر تعلیم نے اسسٹمنٹ ٹیم کیلئے اعزازیہ کا بھی اعلان کیا جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کامیاب طلباء کو مبارکباد دی ہے۔








